15 جون 2011 - 19:30

ترک وزارت خارجہ نے ایک ہنگامی اقدام کےتحت مشرق وسطی کے ممالک، امریکہ ، برطانیہ اور روس سے اپنے سفیروں کوطلب کرلیا ہےتاکہ وزیرخارجہ احمدداؤد اوغلوکی صدارت میں ایک اجلاس میں علاقے بالخصوص شام کےحالات پرصلاح مشورہ کرسکے۔

ابنا: اس اجلاس نے شام کی بحرانی صورت حال پربہت سےمغربی حلقوں کےتوجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ابھی حال ہی میں برطانیہ کےوزیرخارجہ ویلیم ہیگ نےشام کابحران حل کرنےکےلئےترکی سےاپنااثرو رسوخ استعمال کرنےکامطالبہ کیاہے۔گذشتہ برسوں کےدوران شام اورترکی کےتعلقات فروغ کی جانب گامزن رہےہيں۔لیکن شام کےحالات بحرانی ہونےسےترکی کےساتھ اس کےتعلقات بھی متاثرہوئے۔درحقیقت ترکی جوخود کوعلاقےميں جمہوریت اورڈیموکریسی کادعویدارسمجھتاہےشام میں فوری اصلاحات کےلئےدمشق کوراضی کرنےمیں ناکام رہاہے۔ترکی نےشام کوخبردارکیاکہ اگراس ملک میں تشدد میں اضافہ ہواتووہ خاموش نہيں بیٹھےگا۔ترکی ميں شامی پناہ گزينوں کےمسئلےنےبھی انقرہ دمشق کےتعلقات میں مسئلہ پیداکردیا۔درحققیت طرفین کویہ تشویش ہےکہ کہیں پناہ گزینوں کامسئلہ ،شام کےامورميں ترکی کےمزیدالجھنےکاسبب نہ بنے۔بالخصوص ایسےعالم میں جب ترک حکومت نے شہرانتالیہ میں شام کےمخالفین کےاجلاس کی میزبانی بھی کی ہے۔اس اجلاس میں شام کی مخالف بہت سی سیاسی شخصیتوں نےشرکت کی اوربشاراسدپرمزیددباؤ ڈالنےکی راہوں کاجائزہ لیا۔اس اجلاس کی اہمیت اس وجہ سےتھی کہ اسےیورپی یونین کی بھی حمایت حاصل تھی۔شام کےبعض سیاسی رہنماؤں نےاس اجلاس کومخالفین کوترکی کاتحفہ قراردیا اوراسی سبب شام اورترکی کےتعلقات میں مزیدکشیدگی پیداہوگئی۔دونوں ملکوں کےتعلقات میں اس وقت اورکشیدگی بڑہ گئي جب شام کےبعض سیاسی اورقانونی حلقوں کی جانب سےکہاگياکہ ترکی شامی مخالفین کواسلحہ بھی فراہم کررہاہے۔شامی وکیلوں کی بارکونسل کےسربراہ نزارسکیف نےشام کےسلسلےمیں ترکی کےموقف پرتنقیدکرتےہوئےدعوی کیاکہ گرفتارہونےوالوں کےاعتراف سےپتہ چلتاہےکہ ترکی کی بحری اورزمینی سرحدوں سےشامی مخالفین کواسلحہ فراہم کیاجاتاہے۔تزارسکیف نےدعوی کیاکہ مغرب، مختلف طریقوں سےشام اورصیہونی حکومت کےمقابلےمیں اس کی پوزیشن کونقصان پہنچاناچاہتاہے ۔یہی وجہ ہےکہ شام میں ترکی کی پالیسیوں کی مخالفت نمایاں طورپرنظرآرہی ہے۔بالخصوص ایسےعالم میں جب بعض ناقدین کاخیال ہےکہ ترکی، مغرب کی پالیسیوں سےکندھاسےکندھاملاکرچلنےکےساتھ ہی علاقےمیں اپنانمایاں کرداراداکرنےکےلئے مشرق وسطی کےبحران سےاستفادہ کرناچاہتاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت